|      
 
  •            

    کمپنی پروفائل

    حرا ٹیکسٹائل پاکستان میں جنوری 1991 ؁ء میں معرض وجود میں آئی۔ کمپنی کی باقاعدہ لسٹنگ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر 15 فروری 2007 ؁ء کو ہوئی۔ حرا ٹیکسٹائل ایک جامع ٹیکسٹائل مینو فیکچرنگ یونٹ ہے جو کہ سپننگ۔ ڈائنگ اور بلیچنگ جیسی مصنوعات کی تیاری کے علاوہ دگنی مصنوعات بر آمد کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ حرا ٹیکسٹائل کے 41 ہزار 4 سو 24 سپنڈل (تکلے) ہیں۔ کمپنی کے پاس سوت کی ڈائنگ اور دہرا کرنے کا جدید یونٹ ہے۔ اور کمپنی کے اندر ہی 18.65 میگا واٹ بجلی کی پیداوارکی سہولت موجود ہے ۔ کمپنی کی پیداوار میں سوت کاتنا۔ رنگنا۔زیرو ٹوسٹ اور ڈبل یارن شامل ہے۔

  • حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ


    کمپنی کی رجسٹریشن نمبر 0023196 ہے۔

    کمپنی کا نیشنل ٹیکس نمبر 8-808116005 ہے۔

    کمپنی کا سیلز ٹیکس نمبر 64-109-5202-05-03 ہے۔
  • ویژن

    یک متحرک منافع بخش اور پیشہ ورانہ اور کامیاب کاروبار کی تنظیم۔

    مشن

    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈکی سرگرمیاں ایمانداری، کشادگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ ترین معیار پر کار بند ہے۔ ہم ایچ ٹی ایم ایل کی مینجمنٹ ٹیم مینو فیکچرنگ کی سہولیات کو مسلسل بہتر بنا کر سوت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم اپنے قابل قدر صارفین کو مطمئن کرنے کیلئے کمپنی کو اعلیٰ پوزیشن پر لانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ کمپنی اپنے سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی طرف کوشاں ہے۔ جسکے مطابق حصص یافتگان کیلئے اعلیٰ ریٹرن اور کام کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملازمین اپنے آپ کو ادارے کی تنظیم کا حصہ محسوس کرتے ہیں

  • جائز کاروباری سرگرمیاں

    1

    ٹیکسٹائل مینو فیکچرنگ کی ڈائنگ۔ بلیچنگ۔ پرنٹنگ۔ کومبنگ۔ سپننگ۔ ڈبلنگ۔ ٹوسٹنگ اور بننے کے علاوہ سوت، لائنن کے کپڑے اور دیگر اشیاء مثلاَ خام کپاس سے فیبرک ، ریشم ، فلیکس ، جیوت وغیرہ تیار کرنے کا بزنس بھی جاری ہے۔

    2

    خریدنے یا لیز پر بنانے یا دوسری صورت میں کسی بھی کام کو حاصل کرنے یعنی سپننگ ملز، ویونگ ملز، جیننگ فیکٹریوں ، گانٹھیں بنانے اور پراپرٹی کے کاروبار میں مصروف عمل ہیں۔

    3

    کمپنی کپڑے اور سوت کے تبادلے اورفروخت، خام کپاس، جیوٹ، اون، ریشم اور دیگر فائبرز، کیمیکل، رنگ دھات کیلئے سٹورز اور دیگر آرٹیکل جیسی چیزوں سے منسلک ہے۔
  • 4

    سپنر کے کاروبارمیں بیکری پر تمام جیوٹ کے پریسرز، کٹنگ، رد شدہ جیوٹ، کاٹن، اون، بال اور دوسرے مٹیرل کی مینو فیکچرنگ، تیاری، ڈائنگ، رنگائی اور بلیچنگ کا عمل اور تجارتی کاروبار کیلئے خام مال بیچنا شامل ہے۔

    5

    خریداری میں درآمد، برآمد، فروخت، کومب، تیار کرنا، سپن کرنا، باندھنا، ڈائی اور دوسری صورت میں کپاس فلیکس جیوٹ، اون ریشم اور الیبی یا کسی بھی فائبر اورالائیڈ مصنوعات شامل ہیں۔

    6

    مینوفیکچرنگ کے کاروبار کو جاری رکھنے کیلئے درآمد کنند گان ، خریداروں ، بیچنے والے ڈیلروں کے کاروبار مثلاَ واٹر پروف میٹریل، فیبرکس، پائپ لائنز، امریکی کپڑا، فلور کلاتھ اور مصنوعی چمڑہ و ربڑ کے متعلق سامان میں مینو فیکچررز کے ساتھ ہیں۔
  • 7

    اسی طرح مصنوعات مثلاَ کاٹن کی فراہمی، اون، فلیکس، ریشم، جیوٹ اور دیگرمصنوعات جو کہ ملوں میں برائے راست یا کسی کے تعاون سے۔ فارمز اور جائیداد کی قیام و قائم کے متعلق۔

    8

    مال کی تیاری، بہتری، بنانے، فروخت کرنے، برآمد و در آمد، سٹاک سٹور یا دوسری صورت میں اونی، ریشمی سامان سوت یا خام مال کو بہتر بنانے، یا کوئی دوسری کوالٹی میں رنگنے، ہوزری کی مصنوعات یعنی موزے ، انڈر ویئر، اوٹ ویئر، بنیانیں، جرسیان، مفلرز، بینڈ ز۔ کپڑے کی کڑہائی، موتیوں کی مالا اور اسی طرح کی نوعیت کے پروڈکٹس وغیرہ ۔

    9

    کپاس گینرز،کپاس پریسر اور کپاس کے ڈیلروں اور اس کے متعلق مصنوعات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
  • 10

    ڈیلروں اور رنگ کے درآمد کنندگان کے طور پر ہر قسم کے کیمیکلز کے متعلق اس کمپنی کا کاروبار ہے۔

    11

    جنرل تاجروں، ٹھیکیداروں، درآمد کنندگان، بر آمد کنندگان کے عوامل اور ویئر ہاوس کا کاروبارہے۔

    12

    پاکستان کے اندر اور بیرون ملک ایجنسی، کمیشن ایجنٹس اور ٹھیکیداری کے تمام قسم کے کام یا کسی شخص ، فرم، کمپنی، حکومت یا مقامی حکام وغیرہ کے ساتھ کام کرنا۔

    13

    کمپنی کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کی یاداشت میں درج تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرنا۔

    کمپنی کی حیثیت

    معاشی طور پر انتہائی اہم کمپنی
  • حراٹیری ملز لمیٹڈ۔ وابستہ کمپنی

    حرا ٹیری ملز لمیٹڈ لاہور پاکستان میں فن ٹیری کی مصنوعات مینو فیکچرنگ پلانٹ سیٹ اپ کی ایک سٹیٹ آف آرٹ ہے۔ پلانٹ2007 کے اوائل اور 2006 کے اواخر میں قائم کیا گیا تھا۔ نئی مشینری یورپ یعنی جرمنی سے (ڈورنیئر ایئر) جیٹ لومز ڈائنگ، شمیلSchumale مسلسل ڈبل سوئی سائیڈ ہیمنگ سپن (Anglada Continous Finishing line) سوٹزرلینڈ (Benninger Weaving preparation) اور جاپان ( (kindai continuous Side hemming BARUDAN کراس ہیمنگ اورانفنٹیContinuous Slitting ) پلانٹ ایک عمودی طور پرIntigrated ادارہ ہے جس میں یارن سے لے کر تولیے بنانے تک کی صلا حیت موجود ہے۔

    پلانٹ میں کاٹن کی سپننگ کیلئے بہت سی ورائٹی موجود ہے اور Supima مصر اور نامیاتی کپاس سوت کی سند یافتہ پروڈیوسر ہے۔ اضافی طور پر یہ دیگر سوتی کپڑوں، جیسا کہ آسٹریلیا، براذیل، کیلی فورنیا (امریکہ) اور درمیانے درجے کے سٹیپل میں ترک سوتی کپڑوں اور مصری طویل سٹیپل ریشوں کی وجہ سے بہترین معیار کے تولیے بنانے کی مارکیٹ میں ایک منفرد حیثیت ہے۔

  • حرا ٹیکسٹائل کا کاروبار اور مصنوعات


    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ سب سے زیادہ جدید مشینری سے لیس ہے جو کہ سپننگ ، ڈبلنگ اور سوت کی ڈائنگ کرتا ہے۔.

    سپننگ

    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹد 41424 سپنڈ ل پر مشتمل ہے جو عملی طور پر 3 سپننگ یونٹ میں منظم کئے گئے ہیں۔ مصنوعات کی رینج cd1/4 سے cd1/80 کے حساب سے مختلف ہےاور Ring Spun کاتا اور بنا جاتا ہے اور Compact Spun یارن، Viscos/Module کا یارن ہے۔
    بہترین پاکستانی کپاس کے علاوہ لانگ اسٹیپل، امریکی، مصری، برازیلی، سی آئی ایس اور بھارتی کپاس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سوت کی بہترین معیار کیلئے کمپنی کے اندر ہی کاٹن یارن ٹیسٹنگ لبارٹری موجود ہے۔

  • Xorella سے آٹوLevelers اور کنڈ یشننگ مشین سے عالمی منڈی کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی معیار کے سوت میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ حرا ٹیکسٹائل سالانہ بنیاد پر قابل قدر گاہکوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سب سے اچھی معیار کی پاکستانی کپاس آلودگی سے پاک امریکی اور آسٹریلوی کپاس، بھارتی کپاس GizaاورPima کپاس اور نامیاتی کپاس سٹور کی جاتی ہے۔ یونٹ کے کل سپنڈلز Reiter کومپیکٹ سپننگ فریم شامل ہیں۔

    یونٹ نمبر 1

    17520 سپنڈلز پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ 8352 سپنڈلز کمپیکٹ Suessen کے اور 1008 سپنڈلز ٹویوٹا 240RX کمپیکٹ پر بھی مشتمل ہے۔
    پرو ڈکٹس رینج :کارڈ ڈ 1/21 - 1/7 :کومبڈ 1/21–1/10 :کومبڈ کمپیکٹ 1/60-1/30

  • یونٹ نمبر 2

    16896 سپنڈلز بشمول(8448 سپنڈلز ٹویوٹا 240RX اور8448 سپنڈلز 300 (RXاور ڈرافٹ نظام خاص طور پر موٹائی (1/12-1/6) ملٹی کاونٹ، ملٹی ٹوسٹ، نیگیٹو سلب، سلب آن سلب اور زیادہ فینسی ورائٹی۔ ان یونٹوں میں بھی پریمیم معیار Siro اورSiroslub سوت بنانے کیلئےSiro کی لف یونٹ ہے۔
    پروڈکٹس رینج کارڈ ڈ Siro 1/12-1/6 کارڈ ڈslub 1/12-1/6 کارڈ ڈ /کومبڈ 1/24–1/16

    یونٹ نمبر 3

    7008 سپنڈلز، کمپیکٹ Reiter (سوٹزر لینڈ) K44 رنگ فریم پر مشتمل ہے۔
    پروڈکٹ رینج کومبڈ کمپیکٹ 1/80-1/40

  • سب سے بڑھ کر کوانٹم آلات، آلودگی ہٹانے کیلئے SP-FUP/ ویژن شیلڈ کے ساتھ Autoconers شامل ہیں۔ حراٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کل 41424 سپنڈلز پر مشتمل ہے جو کہ پریمیم سوت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔ قابل قدر گاہکوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہم پاکستان، امریکی، آسٹریلیا، ہندوستان، برازیل، نامیاتی اور مصری ریشوں کو بھی چلاتے ہیں۔
    برانڈ گرین اولو برانڈ Green Olive Brand

    ڈبلنگ یونٹ

    اس یونٹ میں15 ڈبلنگ اور ٹوسٹنگ مشینیں ہیں۔
    • یونٹ میں زیرو ٹوسٹ کے ساتھ ساتھ ایس ٹوسٹ یارن کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام ٹوسٹنگ مشینیں Hydro peneumatic Mesedan spliers کی صفات سے مزین ہیں جو کو100 فیصد گرہ کے بغیر ڈبل یارن مہیا کرتا ہے۔ یونٹ دو پلائی، تین پلائی اور چار پلائی یارن کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔

  • یارن ڈائنگ یونٹ

    سوت کی ڈائنگ کے یونٹ میں فی مہینہ 150 ٹن پروسسنگ کی صلاحیت ہے۔ جو کہ اٹلین POZZIاور سوئیز Scholl مشینری پر مشتمل ہے۔ سوت کی رنگائی کا یونٹ جدید ترین مائیکرو پروسیسروں پرمشتمل ہے جو کہ ڈائنگ کی فیلڈ میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ سوفت وائینڈ نگ ایس ایس ایم اور ری وائینڈنگ موراتا سے ہے۔ ڈائنگ کا یہ یونٹ ہائی کلاس لیبارٹری جو Macbeth سے ہے کلر کی اعلیٰ اور درست میچنگ کرتا ہے۔ تیار کرنے کی صلاحیت
    (1) ری ایکٹو ڈائنگ
    (2) ڈسپر سڈ ڈائنگ
    (3) ویٹ ڈائنگ

    یونٹ صارفین کی متعین کردہ معیارات Pantone TC,TP سیریز سوت رنگوں کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے۔

  • اسناد


  • انڈسٹری ایسوسی ایشن اور ٹریڈ باڈیز کی رکنیت

    (1) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن (اپٹما)
    (2) چیمبر آف کامرس ایند آنڈسٹریز لاہور
  • گیلری

  • گیلری

    Highslide JS Highslide JS Highslide JS
    Highslide JS Highslide JS Highslide JS
    Highslide JS Highslide JS Highslide JS

  • گیلری

    Highslide JS Highslide JS Highslide JS
    Highslide JS Highslide JS Highslide JS
    Highslide JS Highslide JS Highslide JS

  • گیلری

    Highslide JS Highslide JS Highslide JS

  • بورڈ آف ڈائریکٹرز

    1- مسٹر ڈاکٹر اظہر وحید (چیرمین)
    2- مسٹر محمد طارق (چیف ایگزیکٹو آفیسر)
    3- مسٹر اویس قرنی چوہدری
    4- مسٹر محمد حسنین سعید سوہبن
    5- مسٹر شوکت نذیر ملک (آزاد ڈائریکٹر) مستعفی ہوگئے
    6- مسز زینب ملک (آزاد ڈائریکٹر)
    7- مسٹر سعید احمد خان مستعفی ہوگئے
    8-مسٹر محمد حسیب اویس مورخہ 26جون 2024کو مقرر ہوئیے
    9-مسٹر محمد مقیت اویس مورخہ 26جون 2024کو مقرر ہوئیے

  • آڈٹ کمیٹی
    مسز زینب ملک چئیر پرسن
    مسٹر محمد اویس قرنی چوہدری ممبر
    مسٹر محمد طارق ممبر

    ہیومین ریسورسز اور ری میونریشن کمیٹی
    مسز زینب ملک چیئر پرسن
    مسٹر محمد حسیب اویس ممبر
    مسٹر محمد مقیت اویس ممبر


    کمپنی سیکریٹری اورچیف فنانشل آفیسر
    سعیداحمد خان

  • حصص یافتگان کا پیٹرن

    حصص یافتگان کا پیٹرن

    حصص یافتگان کے زمرے

    حصص یافتگان کے زمرے

    حصص یافتگان کی میٹنگ

    ڈائریکٹرز کا الیکشن

    ڈائریکٹرز کا الیکشن
    ڈائریکٹرز کا الیکشن 2022-03-31
  • ضابطہ اخلاق (Code of Conduct)

    ضابطہ اخلاق
  • ڈائریکٹرز صاحبان کی پروفائل

    1- مسٹر ڈاکٹر اظہر وحید(چیرمین)

    آپ نے 1984 میں قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور (پنجاب یونیورسٹی) سے ایم-بی-بی-ایس کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے 2009میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹر (MPH)کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کا گورنمنٹ کے ہسپتالوں میں کام کا وسیع و عریض تجربہ ہے اور آپ 6فروری 2019 کو گریڈ 20میں گورنمنٹ کی ملازمت سے رٹیائرڈ ہوئے ہیں۔ آجکل ان کا اپنا ذاتی کاروبار ہے ۔آپ 31مارچ 2022 کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب ہوئے ۔ آپ کو 30 اپریل 2022 کو بورڈ اجلاس میں کمپنی کا چیرمین منتخب کیا گیا۔

    2- مسٹر محمد طارق (چیف ایگزیکٹو آفیسر)

    آپ کو 30 اپریل 2022 کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو تعینات کیا گیا ہے۔
  • 3- مسٹر اویس قرنی چوہدری

    آپ نے 1976 میں کامرس میں ماسٹر (ایم ۔کام) کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی آپ نے اس کے علاوہ ایکسپورٹ مارکیٹنگ مینجمنٹ میں بھی ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔ آپ نے کمرشل مینجر کی حیثیت سے برس ہا برس ٹیکسٹائل کے شعبہ میں خدمات سر انجام دی ہیں۔ آجکل آپ ٹیکسٹائل کی مصنوعات کا کاروبار کر رہے ہیں۔ آپ 31 مارچ 2022 کو بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ آپ بورڈ کی انسانی ذرائع اور اجرت سے متعلق کمیٹی کے ممبر ہیں۔

    4- مسٹر محمد حسنین سعید سوہبن

    مسٹر حسنین نے یونائیٹڈ کنگڈم کی "آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی" سے اپلائیڈ اکاونٹنگ سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ یونائیٹڈ کنگڈم سے ہی اکاونٹس کی پروفیشنل باڈی "ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائڈ اکاونٹنٹ" کے 2019 سے ممبر ہیں۔ آپ نے کئی اداروں میں بطور کنسلٹنٹ خدمات سر انجام دی ہیں۔ آپ نے بطور آڈیٹربینکس میں خدمات سر انجام دی ہیں۔ آپ 31 مارچ 2022 کو ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔
  • 5-مسٹر محمد حسیب اویس

    آپ نے بیچلر ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔ آپ 26جون 2024 کو بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب ہوئیے۔ آپ بورڈ کی انسانی ذرائع اور اجرت سے متعلق کمیٹی کے ممبر ہیں۔ آپ کا اپنا ٹیکسٹائل کی مصنوعات کا کاروبار ہے۔

    6-مسز زینب ملک

    آپ کمپیوٹر پروگرامنگ کے شعبہ میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں اورآپ نے اس شعبہ میں بیرون ملک سے گریجوشن کر رکھی ہے۔آپ نے مختلف پاکستانی تنظیموں میں ڈائریکٹراور سی-ای –او کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی ہیں۔آپ کاروباری ترقی،انسانی ذرائع، مالیات اور صحت عامہ کی نگہداست کے شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں۔ آپ ایک غیر منتظم آزاد ڈائریکٹرہیں اور اس حیثیت میں آپ آڈٹ کمیٹی اور ہیومن ریسورس کمیٹی کی رکن ہیں۔
  • 7-مسٹر محمد حسیب اویس

    آپ نے ایم بی اے (فینانس) کی ڈگری نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد سے حاصل کی اور آپ نے ایم ایس سی (اکنامکس) کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔ آپ 26جون 2024 کو بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب ہوئیے۔ آپ بورڈ کی انسانی ذرائع اور اجرت سے متعلق کمیٹی کے ممبر ہیں۔ آپ کا اپنا ٹیکسٹائل کی مصنوعات کا کاروبار ہے۔

  • سرمایہ کاروں کیلئے معلومات

    کمپنی کا سمبل(علامت) HIRAT ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ ہے۔

    کمپنی کا رجسٹرڈ آفس
    44 ای – ون – گلبرگ – 3 لاہور
    35714191-4 42-92+ فون نمبر
    35710048 42-92+ فیکس نمبر
    www.hiratex.com.pk ویب سائٹ
    hira@hiramills.com.pk ای میل

    شکایات کے لئے رابطہ
    محمد حسنین سعید سوہبن
    m.hasnain@hiramills.com.pk

    ڈائریکٹرز کے الیکشن
    بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات 31 مارچ 2025 کو ہونگے۔
  • آڈیٹرز

    میسرز رحمان سرفراز رحیم اقبال رفیق
    چارٹرڈ آکاوٹینٹ
    72-A فیصل ٹاؤن لاہور۔

    قانونی مشیر

    سلمان اکرم راجہ ۔ راجہ محمد اکرم اینڈ کمپنی۔ ایڈووکیٹس اینڈ لیگل مشیران۔ 33 سی۔ مین گلبرگ لاہور۔

    ٹیکس کے مشیر

    میسرز ٹیپوایسوسئیٹس
    8/97 بی، بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور۔
  • شیئرز رجسٹرار

    ویژن کنسلٹنگ لمیٹڈ
    لارنس روڈ لاہور3- سی۔ فرسٹ فلور۔ ایل ڈی اے فلیٹس۔
    + 92 42 36283096-97 فون نمبرز

    کمپنی کی درجہ بندی

    کمپنی نے کسی بھی ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے کوئی بھی درجہ بندی نہیں کی ہے۔

    تعمیل کا سرٹیفیکیٹ

    Compliance Certificate 2020
    Compliance Certificate 2019
    Compliance Certificate 2018
    Compliance Certificate 2017
  • شکایت کیلئے رابطہ قائم کریں

    محمد ساجدحفیظ- اسسٹینٹ مینجراکاؤئنٹس
    07-35392305 42-92+ فون نمبر
    sajid.hafeez@hiramills.com.pk
    ایس ای سی پی کی سرمایہ کار شکایت درج کرانے کی ویب سائٹ لنک
    https://sdms.secp.gov.pk


    ڈائریکٹرز کے الیکشن

    بورڈ آف ڈائریکٹرزکے انتخابات31 مارچ2022 کو منعقد ہوں گے۔
  • خبریں اور اعلانات

    حرا ٹیکسٹائل کے ششماہی ؁ 2020 ءکے نتائج:
    حرا ٹیکسٹائل ملزلیمیٹڈکے بورڑ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 27فروری ؁2020 ء کو منعقد ہوا جس میں 6ماہ یعنی 31دسمبر ؁ 2020 ءکے جائزہ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کو ٹیکس اداکرنے کے بعد (275.323)ملین روپے کا نقصان ہوااور نقصان فی حصص (3.18)روپے رہا۔ جبکہ اسی مدت کے لئے گزشتہ برس کا نقصان بعدازٹیکس (288.176) روپے اور نقصان فی شئیر (3.33) روپے ہوا۔ Updated: (March 14, 2020)

    حرا ٹیکسٹائل کی پہلی سہ ماہی ؁ 2020 ءکے نتائج:
    حرا ٹیکسٹائل ملزلیمیٹڈکے بورڑ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 21جنوری ؁2020 ء کو منعقد ہوا جس میں30ستمبر ؁2019 ء کوختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے ان آڈٹیڈ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کا رجسٹرڈنقصان بعدازٹیکس (176.68)ملین روپے اور فی شئیر (2.04)روپے ہے۔جبکہ اسی مدت کےلیے گزشتہ برس کا نقصان بعد از ٹیکس (99.223) روپے اور نقصان فی شئیر (0.15)روپے ہوا۔ Updated: (March 14, 2020)

    حرا ٹیکسٹائل کے ؁ 2019 ءکے سالانہ نتائج:
    حرا ٹیکسٹائل ملزلیمیٹڈکے بورڑ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 04جنوری ؁2020 ء کو منعقد ہوا جس میں30جون ؁2019 ء کوختم ہونے والے سال کے اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی بعد ازاں حصص یافتگان نے کمپنی کے سالانہ اجلاس عام منعقدہ 27جنوری ؁2020 ء کوان اکاؤنٹس کی منظوری دی۔ کمپنی کو ٹیکس ادا کرنے کے بعد (2015.842)ملین روپے کا نقصان ہوا اور فی حصص (23.28)روپے رہا۔ جبکہ اسی مدت کے لیے گزشتہ برس کا نقصان بعد از ٹیکس (546.963)روپے اور نقصان فی شئیر (6.32) روپے ہوا۔ Updated: (March 14, 2020)

    حرا ٹیکسٹائل کی تیسری سہ ماہی ؁ 2019 ءکے نتائج:
    حرا ٹیکسٹائل ملزلیمیٹڈکے بورڑ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 29اپریل ؁2019 ء کو منعقد ہوا جس میں31مارچ ؁2019 ء کوختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے ان آڈٹیڈ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کا رجسٹرڈنقصان بعدازٹیکس (516.792)ملین روپے اور فی شئیر (5.97)روپے ہے۔جبکہ اسی مدت کےلیے گزشتہ برس کا نقصان بعد از ٹیکس(392.767) ملین روپے اور نقصان فی شئیر (4.54)روپے ہوا۔ Updated: (March 14, 2020)

    حرا ٹیکسٹائل کے ششماہی ؁ 2019 ءکے نتائج:
    حرا ٹیکسٹائل ملزلیمیٹڈ کے بورڑ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس26فروری ؁2019 ء کو منعقد ہواجس میں 6ماہ یعنی 31دسمبر ؁2018 ء کے جائزہ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔کمپنی کو ٹیکس ادا کرنے کے بعد نقصان (288.176)ملین روپے کا ہوا اور نقصان فی حصص(3.33)روپے رہا۔ جبکہ اسی مدت کے لئے گزشتہ برس کا نقصان بعد از ٹیکس (158.811) روپے اور نقصان فی شئیر (1.88)روپے ہوا۔ Updated: (March 14, 2020)

    حرا ٹیکسٹائل کے ششماہی نتائج 2017
    حرا ٹیکسٹائل کے 25 فروری 2017 کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں 31 دسمبر 2016 کوختم ہونے والی مدت کے لئے جائزہ شدہ ششماہی اکاونٹس کی منظوری دی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال ٹیکس ادا کرنے کے بعد خالص منافع 15.320 ملین کمایا نتیجا فی شیئرآمدن 0.18 EPS روپے جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کو آمدن فی شئیر 0.50EPS روپےہے۔
    Laste Updated: (Feb 28,2017)

    حرا ٹیکسٹائل ملزکی پہلی سہ ماہی2017 کے نتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 27 اکتوبر 2016 کو منعقد اہو جس میں 30 ستمبر 2016 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے (غیر آڈیٹڈ) اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ جس میں کمپنی کا ٹیکس ادا کرنے کے بعد خالص رجسٹرڈ منافع 22.413 ملین اور فی شئیرآمدن EPS 0.28 روپے جبکہ گزشتہ برس 30 ستمبر 2015اسی مدت کیلئے ٹیکس ادا کرنے کے بعد (15.326) ملین روپے نقصان اور نقصان فی شیئر یعنی ای پی ایس (0.19) روپے تھی۔
    Laste Updated: (Oct 31,2016)

    حرا ٹیکسٹائل کے 2016 کے سالانہ نتائج
    حرا ٹیکسٹائل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 8 اکتوبر 2016 کو منعقد ہوا جس میں 30 جون 2016 کو ختم ہونے والے سال کیلئے آڈیٹڈ اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ جسکی منظوری 31 اکتوبر 2016 کے سالانہ اجلاس میں حصص یافتگان نے بھی دے دی۔2015-2016 کیلئےکمپنی کا ٹیکس ادا کرنے کے بعد خالص منافع 93.608 ملین روپے اور فی شئیر EPS 1.08 روپے جبکہ اسی پیریڈ کیلئے گزشتہ سا ل92.343 ملین منافع اور آمدن فی شئیر1.07EPS روپے تھی۔
    Laste Updated: (Oct 31,2016)

    حرا ٹیکسٹائل کا تیسری سہ ماہی 2016 کے نتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 27 اپریل 2016 کو منعقد ہو جس میں9 ماہ یعنی 31 مارچ 2016 کے اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کا رجسٹرڈ منافع بعد از ٹیکس 69.091 ملین اور فی شئیرآمدن 0.80 EPSروپے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کیلئے بعد از ادائیگی ٹیکس 83.437 ملین اورفی شئیرآمدن EPS 1.06 روپے تھا۔
    Laste Updated: (April 30, 2016)

    حرا ٹیکسٹائل کے ششماہی 2016 کے نتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 25 فروری 2016 کو منعقد ہوا جس میں 6 ماہ یعنی 31 دسمبر 2015کے جائزہ شدہ اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی نے ٹیکس اد کرنے کے بعد 43.540 روپے کا خالص منافع کمایا اور آمدن فی شئیر EPS 0.50 روپے تھی جبکہ اسی مدت کیلئے گزشتہ برس کا منافع بعد از ٹیکس 54.374ملین روپے اور آمدن فی شئیر 0.63 EPSروپےتھی۔
    Laste Updated: (Feb 28, 2015)

    حرا ٹیکسٹائل کے پہلی سہ ماہی 2016 کے نتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 28 اکتوبر 2015 کو منعقد ہوا جس میں 30 ستمبر2015 کے اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کا رجسٹرڈ نقصان بعد از ٹیکس (15.326) ملین روپےاورآمدن فی شئیر (0.19) EPSروپے ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کا منافع ٹیکس ادا کرنے کے بعد 25.768 روپے اور آمدن EPS 0.33 روپے تھی۔
    Laste Updated: (Oct 31,2015)

    حرا ٹیکسٹائل 2015 کے سالانہ نتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 7 اکتوبر 2015 کو منعقد ہو جس میں 30 جون 2015 کو ختم ہونے والے سال کیلئے 10 فیصد بونس شیئرز دینے کا اعلان کیا گیا۔ کمپنی کا رجسٹرڈ خالص منافع بعد از ٹیکس 90.637 ملین روپے سال اور آمدن فی شئیر 1.15 EPS روپے جبکہ اسی مدت کیلئے گزشتہ سال کا منافع بعد از ٹیکس 133.071 ملین روپے اور آمدن فی شئیر EPS 1.69 روپے رہی۔
    Laste Updated: (Oct 31,2015)

    حرا ٹیکسٹائل تیسری سہ ماہی 2015 کے نتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 27 اپریل 2015 کو انعقاد پزیر ہو جس میں 9 ماہ یعنی 31 مارچ 2015 کیلئے اکاونٹس کی منظوری دی۔ کمپنی کا رجسٹرڈ منافع بعد از ٹیکس 83.437 ملین اور آمدن فی شئیر 1.06 EPS روپے تھا جبکہ اسی پیریڈ یعنی گزشتہ برس کا منافع بعد از ٹیکس 75.095 ملین روپے اورآمدن فی شئیر 0.95 EPS روپے تھی۔
    Laste Updated: (April 30, 2015)

    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ششماہی نتائج 2015
    بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 24 فروری 2015 کو منعقد ہوا۔ جس میں 31 دسمبر 2014 کے جائزہ شدہ اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کا خالص منافع ٹیکس ادا کرنے کے بعد 54.374 ملین روپے اور 0.69 EPSروپے جبکہ اسی مدت کا پچھلے سال کا منافع 67.065ملین روپے اور آمدن فی شئیر EPS 0.85 روپے تھی۔
    Laste Updated: (Feb 28, 2015)

    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے پہلے سہ ماہی 2015 کےنتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لیمٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹڑز کا اجلاس 28 اکتوبر 2014 کو منعقد ہو جس میں 30 ستمبر2014 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے ( ان آڈیٹڈ) اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی نے ٹیکس ادا کرنے کے بعد خالص منافع 25.767 ملین روپے کمایا اور آمدن فی شئیر 0.33EPS روپے جبکہ اسی پیریڈ کیلئے گزشتہ برس ٹیکس ادا کرنے کے بعد منافع 36.119 ملین روپے اور آمدن فی شئیر 0.50EPSروپے تھی۔
    Laste Updated: (Oct 31, 2014)

    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے 2014 کے سالانہ نتائج
    حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 9 اکتوبر 2014 کومنعقد ہوا جس میں 30 جون 2014 کو ختم ہونے والے سال کے اکاونٹس کی منظوری دی گئی۔ کمپنی کا رجسٹرڈ منافع بعد از ٹیکس 133.07 ملین روپےاور آمدن فی شئیر EPS 1.69وپے۔ جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کیلئے سالانہ منافع بعد از ٹیکس 172.00 ملین روپے اور آمدن فی شئیر EPS 2.19 روپےتھی۔
    Laste Updated: (Oct 10, 2014)

  • Jamapunji

Powered By Naveed Warraich